10 جون 2026 - 14:04
مآخذ: ابنا
 اردن میں امریکی فوجی  اڈوں پر سپاہ کا بڑا حملہ،ایف-35 طیاروں کے ٹھکانے تباہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہیکہ اردن کے علاقے الازرق میں واقع امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا گیا، جس میں چار اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہیکہ اردن کے علاقے الازرق میں واقع امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا گیا، جس میں چار اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی خطے میں امریکی اہداف کے خلاف جاری جوابی آپریشنوں کا حصہ تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن والے میزائلوں کے ذریعے الازرق کے فضائی اڈے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کے اندر موجود چار اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ نے  کہا ہیکہ حملے میں جنگی طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے بعض ہینگرز، جن میں ایف-35 طیاروں کے ٹھکانے بھی شامل تھے، تباہ کر دیے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے قبل خطے میں امریکی فضائی اور بحری اڈوں پر بھی حملے کیے گئے تھے اور ایک بغیر پائلٹ طیارہ مار گرایا گیا تھا۔

سپاہ نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا "فیصلہ کن اور سخت جواب" دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha